تازہ ترین

فاطمہ ثنا کا عالمی کرکٹ میں ایک اور قدم، کینیڈا سپر 60 لیگ کا حصہ بن گئیں

0

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے عالمی فرنچائز کرکٹ میں ایک اور اہم قدم رکھتے ہوئے کینیڈا سپر 60 لیگ کے دوسرے سیزن کے لیے کینیڈا پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ وینکوور اینکرز کی نمائندگی کریں گی۔

فاطمہ ثنا کو قومی ٹیم کی فوری بین الاقوامی مصروفیات نہ ہونے کے باعث کینیڈا سپر 60 لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ لیگ کا دوسرا سیزن 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

کینیڈا سپر 60 کی خواتین کی لیگ میں اس مرتبہ تین ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں وینکوور اینکرز، وینکوور واریئرز اور ٹورنٹو سکسز شامل ہیں۔ فاطمہ ثنا وینکوور اینکرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستانی کپتان اس سے قبل انگلش ویمنز لیگ ’’دی ہنڈرڈ‘‘ میں بھی شرکت کرچکی ہیں، جس کے بعد کینیڈا سپر 60 میں شمولیت ان کے بین الاقوامی فرنچائز کرکٹ سفر کا ایک اور اہم مرحلہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.