پاکستان نے کوریا کو شکست دے کر 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں کوریا کو 2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قومی کھلاڑیوں نورزمان اور عاصم خان نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر پاکستان کی کامیابی یقینی بنائی۔
فائنل میں پاکستان کی جانب سے پہلے نورزمان نے میدان میں اترتے ہوئے کوریا کے جیونگ مین ریو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دی۔
دوسرے مقابلے میں عاصم خان نے کوریا کے سیوجن چی کو ہرا کر پاکستان کو فیصلہ کن برتری دلائی۔ دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے فائنل 2-0 سے جیت کر 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کی ٹرافی حاصل کر لی۔