تازہ ترین

بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ،نیپرا نے بجلی 2 روپے 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

0

بجلی صارفین کو نومبر کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 36 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر میں بجلی کی اصل فیول لاگت 9 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس فیول لاگت 7 روپے 45 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ دونوں لاگتوں کے فرق کے باعث صارفین سے فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا۔ تاہم لائف لائن صارفین، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز اور پیشگی ادائیگی کا نرخ اختیار کرنے والے صارفین کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ ان صارفین پر بھی لاگو ہوگی جو اضافی بجلی استعمال کرنے سے متعلق خصوصی پیکیج سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ستمبر 2026 میں استعمال ہونے والے بجلی کے یونٹس کی بنیاد پر اضافی رقم نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم بجلی کے بل میں الگ سے درج ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.