تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں امن اور ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا متحد ہونا ضروری ہے، فیصل کریم کنڈی

0

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن اور ترقی کے قیام کے لیے سیاسی و ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہونا ہوگا، کیونکہ خیبر پختونخوا کا روشن مستقبل اور امن کی بحالی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ اس جنگ میں معصوم اسکول کے بچوں سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد متاثر ہوئے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی و سماجی حلقے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور نوجوان نسل سمیت بچوں کو ایسا محفوظ ماحول فراہم کریں جہاں وہ بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی لہر نے صوبے کے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے، اس لیے امن کے قیام کے لیے کسی ایک فریق کی کوششیں کافی نہیں ہوں گی بلکہ تمام متعلقہ حلقوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

گورنر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صوبے میں استحکام اور ترقی کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا تاکہ دنیا کے سامنے خیبر پختونخوا کا مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.