تازہ ترین

حوثی حملوں کا خطرہ، یمن کا عدن ایئرپورٹ کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے مطالبہ

0

صنعاء: یمن نے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو حوثی باغیوں کے حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمنی وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کی کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے اور ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں سلامتی کونسل کے صدر کو باضابطہ خط بھی ارسال کیا گیا ہے، جس میں عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑھتے ہوئے حملوں اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

دوسری جانب یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز بیلسٹک میزائل حملے کے بعد عارضی طور پر بند کیا جانے والا عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوبارہ پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.