تازہ ترین

سی پیک کے چار بنیادی ستون میڈیا، کاروبار، تھنک ٹینکس اور نوجوان ہیں، عطاء اللہ تارڑ

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے میڈیا، کاروباری اداروں، تھنک ٹینکس اور ثقافتی و نوجوانوں کے روابط کو چار اہم ستون قرار دیا ہے۔

پاکستان چین انفارمیشن کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان چار شعبوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیا پہلے، کاروبار اور تجارتی تنظیمیں دوسرے، تھنک ٹینکس تیسرے جبکہ ثقافت، سیاحت اور نوجوان چوتھے ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ شعبے دونوں ممالک کے درمیان باہمی رابطوں اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے چین کے شہر شینزن کی ترقی کی رفتار کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان میں تیز رفتار ترقی کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ’’شہباز اسپیڈ‘‘ کا بھی ذکر کیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلے شینزن اسپیڈ کے بارے میں سنا تھا، لیکن بعد میں شینزن اسپیڈ کو شہباز اسپیڈ میں تبدیل ہوتے دیکھا۔ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق صدر شی جن پنگ نے مشترکہ مستقبل کا وژن پیش کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو اس وژن کے حصول کے لیے ذرائع فراہم کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.