تازہ ترین

کینسر بھی بلوچستان کی باہمت خاتون زمر شفیع کا حوصلہ نہ توڑ سکا,باہمت خاتون کرکٹر عزم و حوصلے کی مثال بن گئیں

0

کوئٹہ: بریسٹ کینسر جیسے مشکل مرض کا سامنا کرنے کے باوجود کوئٹہ کی خاتون کرکٹر زمر شفیع نے کرکٹ سے اپنا تعلق برقرار رکھا ہوا ہے۔ ان کا عزم اور کھیل سے محبت مشکلات کے باوجود آگے بڑھنے کی ایک مثال بن گئی ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھنے والی زمر شفیع بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد بھی کرکٹ کے میدان سے دور نہیں ہوئیں۔ وہ روزانہ دو سے تین گھنٹے کرکٹ کی پریکٹس کرتی ہیں، جبکہ بیماری کے باعث ہونے والے درد، تھکن اور دیگر مشکلات بھی ان کے شوق میں کمی نہیں لا سکیں۔

زمر شفیع کا کہنا ہے کہ بیماری اور مشکلات کے باوجود کرکٹ کے لیے ان کا جنون کم نہیں ہوا۔ کرکٹ ان کی زندگی کا سہارا ہے اور وہ اسے اپنے شوق اور جنون کے طور پر دیکھتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کے ذریعے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔ بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے کھیل سے وابستہ رہنا ان کے اسی عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود اپنے خوابوں کے لیے کوشش جاری رکھی جا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.