تازہ ترین

بلاول بھٹو اور گورنر خیبرپختونخوا کی ٹیلیفونک گفتگو، صوبے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات اور سیاسی کشیدگی کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں صوبے کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات سے آگاہ کیا، جن میں ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ٹانک اور کوہاٹ شامل ہیں۔

گورنر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو افغانستان کی جانب سے آنے والے ڈرونز کو ان کے ممکنہ اہداف تک پہنچنے سے قبل گرائے جانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا کہ صوبے میں دہشتگردی اور جنگ جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کرے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے خیبرپختونخوا میں جاری سیاسی کشیدگی کے تناظر میں لانگ مارچ غیر مشروط طور پر واپس لینے پر بھی زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.