تازہ ترین

حریم فاروق کی ’’مینگو جٹ‘‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

0

اسلام آباد: حریم فاروق کی پروڈیوس کردہ پنجابی ایکشن کامیڈی فلم ’’مینگو جٹ‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا، جبکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

فلم کی نمایاں کاسٹ میں فیصل قریشی، حریم فاروق، شمعون عباسی، قیصر پیا، ہنی البیلا، علی محمد، نواز انجم، حسن مراد اور عائشہ جہانزیب شامل ہیں۔

’’مینگو جٹ‘‘ میں ایکشن، کامیڈی، رومانس اور خاندانی جذبات کو یکجا کیا گیا ہے۔ کہانی مراد جٹ نامی پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو مریم اور اس کے تین بچوں کو اپنے خطرناک سابق ساتھی منور مرزا سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری لیتا ہے۔

حریم فاروق نے فلم کے حوالے سے کہا کہ یہ ان کی پہلی سولو پروڈکشن ہے اور ان کے لیے ذاتی طور پر انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ ان کے مطابق فلم پنجابی سنیما اور شائقین کی تفریح کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.