معروف میزبان کرن خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
مکہ مکرمہ: پاکستانی اداکارہ و معروف میزبان کرن خان نے کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔
کرن خان نے اپنی پہلی عمرے کی ادائیگی کے ساتھ نکاح کی خوشی بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اشتیاق بیگ اس سے قبل معروف پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر رہ چکے ہیں۔ دونوں کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، تاہم بعد میں ان کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی سے متعلق مختلف دعوے سامنے آتے رہے۔
کرن خان کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔