تازہ ترین

ہانیہ عامر نے باکسنگ کی تربیت شروع کردی، پہلی فائٹ کا اعلان جلد متوقع

0

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری اور گلوکاری کے بعد ایک اور منفرد سرگرمی کا آغاز کردیا ہے، جہاں وہ اب باکسنگ رنگ میں تربیت حاصل کرتی نظر آرہی ہیں اور ان کی پہلی باضابطہ فائٹ سے متعلق اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں انہیں رنگ کے اندر مختلف باکسنگ تکنیکس کی مشق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر تربیت دے رہے ہیں۔ عثمان وزیر کے مطابق ہانیہ عامر کو باکسنگ میں حقیقی دلچسپی ہے اور وہ اس کھیل کی باقاعدہ تربیت سنجیدگی سے حاصل کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کی پہلی باضابطہ باکسنگ فائٹ کے حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا، تاہم فی الحال مقابلے کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ نے ان کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اب شائقین کی نظریں ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کے اعلان پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.