تازہ ترین

ماہرہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، اداکارہ نے خوشخبری سنا دی

0

کراچی: پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اداکارہ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے حمل کی واضح جھلک کے ساتھ نظر آئیں۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ انسان اپنے منصوبے بناتا ہے، لیکن آخرکار اللہ کا منصوبہ ہی غالب ہوتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے خوشخبری سامنے آنے کے بعد ان کی پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگئی۔ مداحوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے ماہرہ خان اور ان کے شوہر سلیم کریم کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

مایا علی، صبور علی، یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ سمیت متعدد فنکاروں نے بھی ماہرہ خان کو زندگی کے اس نئے مرحلے پر مبارکباد دی۔

ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں سلیم کریم سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے اور اب وہ دوسری مرتبہ ماں بننے والی ہیں۔ اداکارہ کا پہلے شوہر علی عسکری سے ایک بیٹا اذلان بھی ہے، جس کی پیدائش 2009 میں ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.