تازہ ترین

نشرہ سندھو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کردی

0

دبئی: پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نشرہ سندھو نے ہانگ کانگ کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ایسا کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں۔

ویمنز ایشیا کپ کے جاری مقابلے میں نشرہ سندھو نے ہانگ کانگ کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر مشکلات سے دوچار کردیا اور اپنی تباہ کن گیند بازی سے 6 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

اس کارکردگی کے ساتھ نشرہ سندھو پاکستان کی جانب سے ویمنز یا مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اننگز کے دوران 6 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی بہترین بولنگ کا ریکارڈ عمیمہ سہیل کے پاس تھا، جنہوں نے 13 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس سے قبل بہترین کارکردگی کا اعزاز سفیان مقیم کے پاس تھا، جنہوں نے 3 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ رواں ویمنز ایشیا کپ میں ہی سری لنکا کی چماری اتاپتو نے ہانگ کانگ کے خلاف 5 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.