تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے لیے بڑی کامیابی ہے، احسن اقبال

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے نے دشمن کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اس معاہدے سے دونوں برادر ممالک کے دفاعی تعاون کو نئی قوت ملی ہے۔

احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون تاریخی نوعیت کا حامل ہے، جبکہ مکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے خطے میں پاکستان اور سعودی عرب کی دفاعی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف دفاعی شعبے تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سفارتی روابط بھی مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.