تازہ ترین

پشاور اسکول سانحہ، صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار کا اظہارِ افسوس

0

پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے المناک حادثے پر ملک کی اعلیٰ قیادت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے الگ الگ بیانات میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس سانحے پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.