تازہ ترین

ایران کے معاملے پر نیتن یاہو غلط تھے، جے ڈی وینس کی اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید

0

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ہر لحاظ سے غلط تھے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی حملے دوبارہ شروع کرنے کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کریں اور تنازع ختم کرنے کے لیے تہران کے ساتھ معاہدے کی کوشش کریں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جے ڈی وینس کی قیادت میں صدر ٹرمپ کے قریبی حلقوں نے انہیں خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ عوامی سطح پر غیر مقبول ہے اور اس کے باعث مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو سیاسی نقصان اٹھانا پڑا۔

ذرائع کے مطابق نائب صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوجی کارروائیوں کے منفی سیاسی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان اندرونی مخالفتوں کے باوجود صدر ٹرمپ نے جنگ دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا تھا، کیونکہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا تھا، تاہم بالآخر اس فیصلے کو روک دیا گیا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ مشیروں کے اعتراضات کے باوجود اسرائیل کے انتخابات میں نیتن یاہو کی کھل کر حمایت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.