تازہ ترین

نوشکی میں گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں بیٹی قتل

0

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کلی مینگل میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں علی احمد محمد حسنی کی اہلیہ بی بی حنیفہ اور ان کی بیٹی حفصہ جاں بحق ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت گھر میں صرف ماں اور بیٹی موجود تھیں۔ مقتولہ بی بی حنیفہ ایک نجی اسکول میں ملازمت کرتی تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں خواتین کی لاشیں میر گل خان نصیر اسپتال منتقل کیں، جہاں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کے ورثا کی جانب سے تاحال مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست موصول نہیں ہوئی۔ صدر پولیس تھانے کے ایس ایچ او واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.