تازہ ترین

بائنانس کو سائبر حملے سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کے نقصان کا خدشہ

0

نیویارک: دنیا کی معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس نے سائبر حملے کے نتیجے میں تقریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ممکنہ نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بائنانس کے ابتدائی بیان کے مطابق سائبر حملے کی ممکنہ وجہ کمپنی کے ایک ڈیو اوپس انجینئر کے لیپ ٹاپ کی سیکیورٹی متاثر ہونا ہے، جس کے ذریعے حملہ آوروں کو کمپنی کے نظام تک غیر مجاز رسائی حاصل ہوئی اور رقم نکلوانے کی مشتبہ ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک صارفین کے ڈیجیٹل والٹس کی نجی چابیاں لیک ہونے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ بلاک چین کے شراکت داروں کی مدد سے تقریباً 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے جاچکے ہیں۔

بائنانس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ممکنہ نقصانات اپنے ایس اے ایف یو فنڈ اور دیگر مالی وسائل سے پورے کیے جائیں گے اور صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں۔

کمپنی نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ملوث افراد کی شناخت کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

احتیاطی اقدامات کے تحت بائنانس نے رقوم جمع کرانے اور نکلوانے کی سہولت عارضی طور پر معطل کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.