تازہ ترین

پی ٹی آئی مشکل دور میں اندرونی اختلافات کا شکار، کور کمیٹی اجلاس میں تلخی

0

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں اندرونی اختلافات ایک بار پھر نمایاں ہوگئے ہیں، جہاں کور کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں لانگ مارچ کی ناکامی پر رہنماؤں کے درمیان شدید تنقید کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد لانگ مارچ کی ناکامی اور خیبرپختونخوا حکومت کے خاتمے کے بعد پارٹی مشکل سیاسی صورتحال سے دوچار ہے۔ ایسے میں قیادت کے درمیان اختلافات اور ایک دوسرے پر تنقید کے باعث جماعت میں مختلف دھڑوں کی موجودگی بھی نمایاں ہونے لگی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر شدید تنقید کی۔ اجلاس کے دوران سہیل آفریدی کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے لانگ مارچ سے قبل اسلام آباد میں 20 لاکھ افراد لانے اور مطالبات منوانے کے دعوے کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق بعض رہنماؤں نے لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دیا۔ اس صورتحال نے پارٹی کی اندرونی صفوں میں اختلافات اور سیاسی حکمت عملی پر سوالات کو مزید نمایاں کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.