تازہ ترین

کوئٹہ میں دھماکا، دو پولیس اہلکار شہید، تین زخمی

0

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سونا خان میں میاں غنڈی کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید اور زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکے کی نوعیت اور وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.