تازہ ترین

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ

0

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ادارے کے انتظامی اور آپریشنل نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے پر عملی پیش رفت کرتے ہوئے ایس اے پی انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کے نفاذ کا معاہدہ کر لیا ہے۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس منصوبے کے لیے EY Ford Rhodes کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ادارے میں جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا جائے گا۔

منصوبے کا مقصد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے آپریشنز اور انتظامی امور کو جدید بنانا، کارکردگی میں بہتری لانا اور شفافیت و گورننس کو مضبوط کرنا ہے۔

ایس اے پی سسٹم کے ذریعے ادارے میں معلومات کا مربوط انتظام ممکن ہوگا، جبکہ ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے کرنے کے عمل کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

معاہدے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید کی سربراہی میں دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر EY، SAP اور لائسنس پارٹنر کمپنی کے نمائندوں سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی جدید ڈیجیٹل حل اپنا کر عالمی معیار اور ہوا بازی کی صنعت کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی جانب پیش رفت کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.