تازہ ترین

خلائی مشن مکمل، ذیشان علی اور دو چینی خلا باز زمین پر واپس آئیں گے

0

پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی خلائی مشن مکمل ہونے کے بعد زمین پر واپسی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ وہ اپنے دو چینی ساتھیوں کے ہمراہ آج رات واپسی کا سفر شروع کریں گے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق زمین پر پہنچنے اور مختصر گفتگو کے بعد تینوں خلا بازوں کو بحالی اور صحت یابی کے عمل کے لیے ری ہیب منتقل کیا جائے گا۔

ذیشان علی کے ساتھ شین ژو 23 کے دو چینی خلا باز بھی زمین پر واپس آئیں گے۔ چینی خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلا باز کی آمد کے موقع پر ان کا استقبال کیا گیا تھا اور انہیں خصوصی تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ پاکستانی خلا باز ذیشان علی کل زمین پر پہنچیں گے۔ انہوں نے چینی خلائی اسٹیشن میں گرین مائیکرو فیکٹری کے قیام اور کمپوزٹ مٹیریل کی ہیلنگ ایفیشنسی کے ٹیسٹ کیے۔

ذیشان علی نے خلا میں ہائبرڈ کمپوزٹ شیلڈ اور کوینواسیڈز سے متعلق تجربات بھی انجام دیے۔ خلائی جہاز پہلے ہی تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہے، جہاں سے علیحدگی کے بعد تینوں خلا باز زمین کی جانب روانہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.