تازہ ترین

اسرائیل میں اقتدار بچانے کی کوشش، نیتن یاہو کی حریف گادی آئزن کوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش

0

اسرائیل میں حکومت سازی کے معاملے پر سیاسی کشمکش شدت اختیار کرگئی ہے، جہاں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اکثریت حاصل کرنے میں مشکلات کے پیش نظر اپنے سیاسی حریف گادی آئزن کوٹ کو پہلے وزیراعظم بنانے اور اقتدار تقسیم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت لیکوڈ پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام معاملات ایک طرف رکھتے ہوئے گادی آئزن کوٹ کو پہلے وزیراعظم کا منصب دینے کے لیے تیار ہیں، جبکہ خود متبادل وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

نیتن یاہو نے اسرائیل کو درپیش سنگین خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے تمام متعلقہ جماعتوں پر متحد ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب گادی آئزن کوٹ نے پیشکش کے بعد مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لیکوڈ جماعت کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے سنجیدگی سے جائزہ لیں گے۔

رپورٹس کے مطابق آئزن کوٹ پہلے ہی دائیں بازو کی جماعت یسرائیل بیتینو اور بائیں بازو کی جماعت دی ڈیموکریٹس کے ساتھ اتحادی معاہدے کرچکے ہیں، جبکہ الٹرا آرتھوڈوکس جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہو چکا ہے اور اتوار کی صبح اہم ملاقات متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.