تازہ ترین

دعا زہرہ نے اپنے کرش کے نام بتا دیے، ہانیہ عامر اور بلال عباس پسندیدہ قرار

0

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دعا زہرہ نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے نام بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ خواتین میں اداکارہ ہانیہ عامر جبکہ مردوں میں اداکار بلال عباس ان کے کرش ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان ایاز سموں نے اداکارہ سے ان کے حالیہ کرش کے بارے میں سوال کیا، جس پر دعا زہرہ نے بتایا کہ خواتین میں ہانیہ عامر جبکہ مردوں میں بلال عباس انہیں پسند ہیں۔

دورانِ گفتگو اداکارہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو پسند کرنے سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی بھی وضاحت کی۔

دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ وہ اس موضوع پر بات کرنے سے گھبرا رہی ہیں، کیونکہ پہلے بھی انہوں نے کچھ کہا تھا، لیکن اسے مختلف انداز میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بابر اعظم کو بطور کرکٹر پسند کرتی ہیں، ان سے شادی نہیں کر رہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایسا کہا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ بابر اعظم کی عزت کرتی ہیں اور انہیں بطور کرکٹر سپورٹ کرتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.