تازہ ترین

عمران خان کو کمپرومائز کے تحت نکالنے کی سوچ کے خلاف ہوں، محمود خان اچکزئی

0

قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی طریقے سے سمجھوتہ کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی منظرنامے سے ہٹانے کی کوششوں کے سخت مخالف ہیں۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کے اندر بھی ایسی سوچ موجود ہے جس کے تحت حالات جیسے بھی ہوں، عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے واضح کیا کہ وہ عمران خان کو کسی سمجھوتے کے ذریعے الگ کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مذاکرات کا بنیادی مقصد الیکشن کمیشن اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق معاملات طے کرنا تھا۔

موجودہ حکمران طبقے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے الزام عائد کیا کہ حکومت زر اور زور کی بنیاد پر اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے ڈی چوک کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف بھی طاقت کا استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب سیاسی ماحول میں بہتری کی اطلاعات اور دو خواتین کی رہائی کے باوجود تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اچکزئی نے مزید کہا کہ بعض عناصر ملکی مفادات کو پس پشت ڈال کر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں، جس کے باعث سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.