تازہ ترین

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، قلعہ سیف اللہ میں 53 ترقیاتی منصوبے مکمل

0

کوئٹہ: بلوچستان میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور مقامی سطح پر ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے جاری بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت قلعہ سیف اللہ میں درجنوں منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق بی ایس ڈی آئی کے فیز ون اور فیز ٹو کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ میں مجموعی طور پر 53 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، جن پر 85 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی۔

مکمل کیے گئے منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر، سولرائزیشن، واٹر سپلائی، حفاظتی بند، سیوریج اور تعلیمی سہولیات سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ایف سی بلوچستان نارتھ، سول انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نے نگرانی اور رابطہ کاری کا کردار ادا کیا۔

قلعہ سیف اللہ میں مکمل کیے گئے منصوبوں سے علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مقامی آبادی کو درپیش بعض ضروریات پوری ہونے کی توقع ہے۔ بی ایس ڈی آئی کی مجموعی سطح پر بھی صوبے کے 39 اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.