تازہ ترین

بے گناہ انسانی جانوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے: سرفراز بگٹی

0

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانی جانوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے، جبکہ دہشتگردی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ایسے واقعات قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرنا ہوگا اور اس مقصد کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

کوہاٹ میں جمعہ کے روز پرانی پولیس لائنز کی مسجد کے قریب ہونے والے حملے میں تازہ اطلاعات کے مطابق 21 افراد شہید جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.