تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، نئی قیمتیں آج متوقع

0

اسلام آباد: مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام کے لیے ایک اور تشویشناک خبر سامنے آگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ متوقع ردوبدل کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے نئی قیمتوں کا تعین رات کے وقت کیا جائے گا، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا بنیادی عمل اوگرا کے ذریعے کیا جاتا ہے، تاہم پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں ردوبدل کی صورت میں حکومت کے پاس قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اختیار بھی موجود ہوتا ہے۔

اگر مجوزہ اضافہ نافذ ہوگیا تو اس کے اثرات ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے ضروریہ اور دیگر روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.