تازہ ترین

وادیٔ کاغان میں برفباری، بابوسر ٹاپ پر 3 انچ برف پڑ گئی

0

وادیٔ کاغان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم نے سرد رُخ اختیار کر لیا ہے، پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی جبکہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

حالیہ برفباری کے نتیجے میں بابوسر ٹاپ پر تقریباً 3 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جبکہ لولوسر جھیل اور دیگر بالائی مقامات پر 2 انچ تک برف پڑی ہے۔ برفباری کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے اور سرد ہواؤں نے موسم کو مزید خنک بنا دیا ہے۔

موسم میں اچانک تبدیلی کے باعث مقامی آبادی نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب سیاحوں کو بھی بالائی علاقوں کا رخ کرتے وقت سرد موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

برفباری کے بعد بابوسر ٹاپ، لولوسر جھیل اور اطراف کے پہاڑی علاقوں کے قدرتی مناظر مزید دلکش ہوگئے ہیں۔ برف سے ڈھکی بلند چوٹیوں، جھیلوں اور سرسبز وادیوں نے علاقے کے حسن کو نیا رنگ دے دیا ہے، جس کے باعث یہ مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.