تازہ ترین

پاکستان اپنے مذہبی اور ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے، صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر پیغام

0

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دیوالی کے مذہبی تہوار پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں قومی زندگی کا لازمی حصہ قرار دیا ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں ہندو برادری کے لیے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے اور ملک کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں اس کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشرے میں مختلف ثقافتی اور مذہبی روایات ایک قابل قدر اثاثہ ہیں، جبکہ پاکستان اپنے مذہبی اور ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں تمام مذاہب اور برادریوں کے احترام، باہمی ہم آہنگی اور رواداری کی روایات کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.