تازہ ترین

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا وفد سہ ملکی سیریز کی تیاریوں کیلئے پاکستان پہنچ گیا

0

لاہور: اکتوبر میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، جو لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے وفد کا دورہ معمول کے مطابق ہے۔ وفد لاہور میں سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد راولپنڈی جائے گا اور سیکیورٹی حکام سمیت متعلقہ مقامی انتظامیہ سے ملاقاتیں کرے گا۔

ٹرائی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا۔ 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ جبکہ 22 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اس کے بعد سیریز لاہور منتقل ہوجائے گی، جہاں 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا جبکہ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

ٹرائی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں ایونٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.