تازہ ترین

یوکرین کا روسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، ایک خاتون ہلاک

0

روس کے شمال مغربی علاقے لینن گراڈ میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ملک کی دوسری بڑی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ حملے کے دوران ڈرون کا ملبہ رہائشی عمارت پر گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملہ پیر 9 نومبر 2026 کی علی الصبح روسی شہر کریشی میں کیا گیا، جہاں واقع کیریشی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا اور ریفائنری میں آگ لگ گئی۔

حملے کے دوران ڈرون کا ملبہ ایک رہائشی عمارت پر بھی گرا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، جبکہ علاقے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

کیریشی آئل ریفائنری، جسے کیریشینفتے اورگ سنتیز بھی کہا جاتا ہے، روس کی دوسری بڑی تیل صاف کرنے والی تنصیب ہے۔ اس ریفائنری میں سالانہ تقریباً 2 کروڑ میٹرک ٹن خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جو یومیہ تقریباً 4 لاکھ بیرل بنتی ہے۔

اس صنعتی تنصیب میں پٹرول، ڈیزل، فضائی ایندھن اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ روس کے شمال مغربی علاقوں میں ایندھن کی فراہمی کے حوالے سے بھی اس ریفائنری کو اہم حیثیت حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.