بھارت کے خلاف سنچری بنا کر حمزہ ظہور کا سجدہ، پھر پرچی دکھا کر سب کو حیران کردیا
پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹر حمزہ ظہور نے بھارت کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ میدان میں جشن منانے کے منفرد انداز سے بھی توجہ حاصل کرلی۔
سنچری مکمل ہونے کے بعد سجدہ کرنے اور پھر جیب سے ایک پرچی نکال کر دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے اس مقابلے میں حمزہ ظہور نے بھارتی بولرز کے سامنے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 108 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 100 رنز بنائے، جن میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان کی اننگز نے پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں مضبوط پوزیشن فراہم کی اور بالآخر ٹیم کو کامیابی دلانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
سنچری مکمل کرنے کے بعد حمزہ نے گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوکر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور ایک پرچی نکال کر دکھائی، جس پر درج پیغام نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔