تازہ ترین

چین میں آتشزدگی اور ہلاکتوں پر وزیراعظم شہباز شریف کا چینی صدر سے اظہارِ تعزیت

0

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صوبے شانشی میں بلند رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے چینی قیادت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کی ہمدردیاں چین کے عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں چین کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور شانشی کے عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے شانشی میں اتوار کی شام ایک بلند رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

صدرِ مملکت نے بھی چین میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چینی حکام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.