تازہ ترین

ایران جنگ کے خاتمے کی سفارتی کوششیں، ٹرمپ اور قطری وزیراعظم آج وائٹ ہاؤس میں ملیں گے

0

ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرانے کے لیے سفارتی کوششوں کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں ایران کی صورت حال اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے حل کے لیے مذاکراتی عمل کو کئی اہم رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

قطر امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے ممکنہ سمجھوتے تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ دوحہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور واشنگٹن و تہران کے درمیان رابطے برقرار رکھنے کے لیے بھی سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

قطری وزیراعظم اس سے قبل بھی مذاکرات میں پیشرفت اور کسی ممکنہ معاہدے کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی ملاقات کو اسی سفارتی عمل کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے ملاقات کے ایجنڈے یا کسی ممکنہ فیصلے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.