تازہ ترین

26 نومبر احتجاج کیس: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ برقرار

0

اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے پیش نہ ہونے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، عبدالغنی آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کے لیے دائر درخواستیں بھی عدالت نے مسترد کردیں۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کا چالان جلد پیش کیا جائے، جبکہ ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی جاری ہے۔

سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.