تازہ ترین

گورنر بلوچستان کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کی

0

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے سینئر سیاسی رہنما ہیں اور ان کی صحت و تندرستی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے ایک بار پھر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.