ملک کی اہم سیاسی شخصیات کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی تناظر میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت و عافیت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔