اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مجودہ صورتحال پر بات کی۔
بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کی اور ان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عملی اقدامات کرے جن سے کشیدگی مزید نہ بڑھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے امید ظاہر کی کہ اگر سنجیدگی اور نیک نیتی سے کوششیں کی جائیں تو ان شاء اللہ حالات میں بہتری آئے گی۔