تازہ ترین

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، اذان اویس کی 22 درجے ترقی، بابر اعظم دو درجے نیچے آگئ

0

سری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کے بعد پاکستان کے بیٹر اذان اویس اور فاسٹ بولرز عامر جمال، ثاقب خان اور رضااللہ نے آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کرلی ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل دو درجے تنزلی کے بعد 700 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی دو درجے نیچے آکر 663 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد 36ویں نمبر پر ہیں۔

سابق کپتان شان مسعود بھی دو درجے نیچے آکر 574 پوائنٹس کے ساتھ 38ویں جبکہ اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق چار درجے تنزلی کے بعد 545 پوائنٹس کے ساتھ 50ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

سلمان علی آغا ایک درجہ نیچے آکر 530 پوائنٹس کے ساتھ 57ویں پوزیشن پر ہیں، جبکہ بائیں ہاتھ کے بیٹر امام الحق تین درجے تنزلی کے بعد 67ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب نوجوان بیٹر اذان اویس نے 22 درجے ترقی کرتے ہوئے 423 پوائنٹس کے ساتھ 78ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ بیٹرز کی عالمی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک پہلے اور جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی 761 پوائنٹس کے ساتھ اپنی 11ویں پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس دو درجے ترقی کرکے 743 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 34ویں نمبر پر ہیں، جبکہ اسپنر ساجد خان 575 پوائنٹس کے ساتھ 35ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

عامر جمال نے 23 درجے ترقی کرتے ہوئے 350 پوائنٹس کے ساتھ 64ویں پوزیشن حاصل کی۔ نوجوان فاسٹ بولر ثاقب خان نو درجے آگے بڑھ کر 334 پوائنٹس کے ساتھ 68ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ رضااللہ نے 22 درجے ترقی کرکے پہلی مرتبہ ٹاپ 100 میں جگہ بناتے ہوئے 96ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

بولرز کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ تین درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے اولی رابنسن بھی دو درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر ان کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.