تازہ ترین

جعفر ایکسپریس کا آپریشن 21 نومبر کو معطل رکھنے کا فیصلہ

0

کوئٹہ: ریلوے حکام نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کا آپریشن 21 نومبر کو ایک روز کے لیے عارضی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس جمعہ 21 نومبر کو روانہ نہیں ہوگی۔ سروس کی معطلی کی وجہ تکنیکی مسائل بتائی گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی معمول کے مطابق کوئٹہ تک نہیں چلایا جائے گا بلکہ اسے جیکب آباد سے واپس روانہ کر دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ٹرین آپریشن کی عارضی معطلی ایک روز کے لیے ہوگی، جبکہ اس فیصلے کی وجہ تکنیکی مسائل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.