تازہ ترین

گنج پن ختم کرنے کے لیے الیکٹرانک کنگھا تیار

0

چینی محققین نے بالوں کے جھڑنے اور گنج پن کے علاج کے لیے ایک جدید الیکٹرانک کنگھا تیار کرلی ہے جس نے چوہوں پر کیے گئے تجربات میں ایک ماہ کے اندر تقریباً 100 فی صد بال دوبارہ اگانے کے نتائج دیے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اس کنگھے کے ذریعے حاصل ہونے والے نتائج عام طور پر بالوں کے جھڑنے کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا مائنوکسیڈل سے بہتر رہے جس کے استعمال سے تقریباً 70 فی صد بالوں کی بحالی ممکن ہوئی تھی۔

ڈی ٹینگل نامی اس جدید ڈیوائس میں خصوصی الیکٹروڈز نصب کیے گئے ہیں جو بالوں کی جڑوں کے گرد برقی فِیلڈ پیدا کرتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی بالوں کی جڑوں تک ادویات کی ترسیل اور برقی تحریک کے ذریعے بالوں کی دوبارہ نشوونما میں مدد دیتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج سائنسی جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ تجرباتی کنگھے نے مردانہ طرز کے گنج پن سے متاثرہ چوہوں میں نمایاں بہتری دکھائی۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں انسانوں میں گنج پن کے علاج کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ تاہم، اب تک اس کے تجربات صرف چوہوں پر کیے گئے ہیں اور انسانوں پر اس کی افادیت ثابت ہونا باقی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.