تازہ ترین

امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا

0

واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکا کا جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے آپریشنل علاقے میں پہنچ گیا ہے، جس کے بعد خطے میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

امریکی حکام کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق روزویلٹ اتوار کو سینٹ کام کے دائرہ اختیار میں پہنچا۔ اس سے قبل خطے میں دو امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش اور یو ایس ایس جارج واشنگٹن پہلے سے موجود تھے۔

روزویلٹ کی آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں بحرین میں امریکی تنصیبات کو ایرانی ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں، تاہم بحرین نے حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی بحری جہاز کی آمد سے خطے میں امریکی بحری موجودگی مزید نمایاں ہوگئی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ روزویلٹ کی تعیناتی پہلے سے موجود بحری بیڑوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہے یا اس کا مقصد کسی موجودہ بحری بیڑے کی جگہ لینا ہے۔

دوسری جانب خطے کی صورتحال کے پیش نظر بحرین میں امریکی شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات بھی جاری کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جن میں انہیں محتاط رہنے اور سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.