تازہ ترین

جنگ کے مستقل خاتمے تک جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دیں گے، ایران

0

تہران: ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ تہران امریکہ کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں نقصان کا شکار ہونے والی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت اس وقت تک نہیں دے گا جب تک جنگ مستقل طور پر ختم نہیں ہو جاتی۔

ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ’ہم آئی اے ای اے کو تب تک ان تنصیبات تک رسائی نہیں دیں گے جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں اور جنگ مستقل طور پر ختم نہیں ہو جاتی۔

یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جوہری نگرانی کے ادارے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے تہران پر زور دیا کہ وہ جوہری تنصیبات کے معائنے دوبارہ شروع کرنے کی جانب اقدامات کرے، جو گذشتہ سال سے جزوی طور پر معطل ہیں۔

آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے ستمبر میں بوشہر جوہری بجلی گھر کا دورہ کیا تھا، تاہم انھیں ان دیگر تنصیبات تک رسائی نہیں مل سکی جنھیں امریکہ نے نشانہ بنایا تھا، جن میں نطنز، فردو اور اصفہان شامل ہیں۔

غریب آبادی نے کہا کہ نقصان زدہ تنصیبات کے معائنے کے حوالے سے ایجنسی کی درخواست ’غالباً امریکی ہتھیاروں کی مؤثریت کا جائزہ لینے کے مقصد سے کی گئی ہے۔‘

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.