تازہ ترین

میٹ ہینری کی تباہ کن بولنگ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 244 رنز سے ہرا دیا

0

نیوزی لینڈ نے میٹ ہینری کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بھارت کو چوتھے ون ڈے میں 244 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ کیوی فاسٹ بولر نے بھارتی بیٹنگ لائن کو ابتدائی اوورز ہی میں تہس نہس کردیا اور ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی اوپنرز نے اس فیصلے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 85 رنز کی شراکت قائم کی۔

نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، تاہم اوپنر ول ینگ نے 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ٹم سائیفرٹ نے 58 رنز بنائے۔ دونوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ اننگز میں 333 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے عاقب نبی، گرنور برار اور اکشر پٹیل نے دو، دو جبکہ ارشدیپ سنگھ اور نمن دھیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

334 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں بڑا دھچکا لگا، جب میٹ ہینری نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور کپتان شریاس ایئر کو صفر پر آؤٹ کردیا۔ اس ابتدائی حملے کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم صرف 89 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 6، میتھیو فشر نے 3 اور کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.