تازہ ترین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، ہائیکورٹ کا حکم

0

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ایک بار پھر قانونی پیچیدگی کا شکار ہوگیا ہے، جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا انتخابی شیڈول معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے بلدیاتی انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد انتخابی شیڈول معطل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت کی جانب سے درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں انتخابی شیڈول معطل کرنے کی وجوہات اور درخواست گزار کے وکیل کے دلائل کا ذکر کیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت ہر یونین کونسل کو 9 وارڈز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق الیکشن کمیشن نے 12 دسمبر 2024 کو حلقہ بندی تبدیل کی، جس کے بعد 26 دسمبر 2025 کا انتخابی شیڈول جاری کیا گیا، تاہم بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔

حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2026 کے نفاذ کے بعد تین ٹاؤن کارپوریشنز قائم کی گئیں اور یونین کونسلوں کی تعداد 125 سے بڑھا کر 130 کردی گئی۔

وکیل کے مطابق آرڈیننس 2026 کے تحت 9 وارڈز کے بجائے مردم شماری بلاکس کی بنیاد پر حلقہ بندی کا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے انتخابی شیڈول معطل رکھنے کا حکم دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.