تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات حالات میں بہتری کی علامت ہے، علی محمد خان

0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونا ملک میں سیاسی حالات کی بہتری کی علامت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان رابطے رہے ہیں اور یہ رابطے آئندہ بھی جاری رہنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر نظام نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک میں حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے محسن نقوی نے صوبوں کے حوالے سے بات کی ہے، وزرا کے چہروں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.