انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گے
عمان میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹائٹل کے حصول کے لیے مقابلہ طے ہوگیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا سامنا روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔
سیمی فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتے کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گروپ مرحلے میں پاکستان نے حمزہ یوسف کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔ اب دونوں روایتی حریف ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے، تاہم اس بار مقابلہ ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے ہوگا۔