راولپنڈی میں ریلوے ٹریک پر پیش آنے والے حادثے کے باعث جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس آئی جے پی روڈ پر نور اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ٹرین کا آخری پاور پلانٹ والا حصہ پٹڑی سے اتر گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ کنٹرول روم سے بھی صورت حال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔