تازہ ترین

عفت عمر نے شادی کی 27ویں سالگرہ پر شوہر کے نام محبت بھرا پیغام جاری کردیا

0

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے اپنی شادی کی 27ویں سالگرہ کے موقع پر ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے شادی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے شوہر عمر خان کے لیے محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا اور انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا۔

عفت عمر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ بہترین دوست، 27 خوبصورت سال دینے پر شکریہ، اور وہ باقی زندگی بھی ان کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہیں۔ ان کے اس پیغام میں مشترکہ زندگی کے گزرے ہوئے برسوں پر اظہارِ تشکر اور مستقبل کے لیے خوشی کا اظہار نمایاں تھا۔

اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اینجلین ملک نے جوڑے کے لیے ہمیشہ خوش رہنے کی دعا کی، جبکہ اداکارہ عظمٰی حسن اور مہر بانو نے بھی سالگرہ پر مبارکباد دی۔

عفت عمر کے خاندان میں حال ہی میں ایک اور خوشی کا موقع بھی آیا، جب ان کی بیٹی نورِ جہاں کی لاہور میں گیون کے ساتھ شادی ہوئی۔ اس تقریب میں صبا حمید، اطہر شہزاد، اینجلین ملک، نتاشا حسین، احسن خان اور عظمٰی حسن سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔

نکاح کی تقریب کے لیے سفید لباس کا انتخاب کیا گیا تھا، جبکہ نورِ جہاں نے عمر سعید کا تیار کردہ روایتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا تھا۔ تقریب اپنے خوبصورت انتظامات اور معروف مہمانوں کی شرکت کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.